alameer-image-list
khtam-nabuwat.jpeg
raises.png
gunbads-madina.jpg
رسالہ الحسن پہلی بار ١٩٥٥ میں ایک سال تک ماہانہ شائع ہوتا رہا پھر ١٩٧٤ میں دوبارہ پندرہ روزہ کی صورت میں منظر عام پر آیا لیکن ایک سال بعد کچھ نا مساعد حالات کی وجہہ سے بند ہو گیا پھر ١٩٩٢ میں اس کو دوبارہ شروع کیا گیا لیکن آقائی و مرشدی حضرت سید محمّد امیر شاہ قادری گیلانی رحمتہ الله علیہ کے وصال کے بعد یہ رسالہ کافی عرصہ تعطل کا شکار رہا. -اس تعطل کی خلش برس ہا برس ہم سب کے سینوں میں رہی- الحسن کے قارئین کو اس قدر طویل انتظارکرانے پر ہم معزرت
خواہ ہیں ۔ الحمد الله اٹھارہ سال کے بعد الحسن دوبارہ محرم الحرام ١٤٤٦ سے شائع ہونے جا رہا ہے
الحسن ممبرشپ کے خواہشمند افراد نیچے دینے گئے فارم پر رجسٹر کریں
بیسوی صدی عیسویٰ کے اوائل میں آسمانِ علم وعرفان پر ایک درخشندہ ستارے کا ظہور ہوا۔ جس کی ضوفشانیوں اور تابانیوں نے ایک عالم کی آنکھوں کو خیرہ کر دیا ۔ عمدۃ المفسیرین و شیخ المحدثين ، سیّدالفقراء ، قطب الاشاد، حضرت علامہ سیّد محمد امیر شاہ قادری گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی پیدائش ۱۹۲۰ء میں پشاور میں ہوئی۔ جو کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کا ایک مشہور کثیر القومی شہر ہے ۔ آنجناب کا نسبی تعلق سلطان الاولیاء ، محبوب سبحانی حضرت سیّدنا غوث اعظم شیخ عبدالقادر الحسنی الحسینی الجیلانی رضی اللہ عنہ سے ہے۔ آنجناب رحمۃ اللہ علیہ کے والد گرامی قدر جناب بُرہان العاشقین حضرت حافظ سیّد محمد زمان شاہ قادری گیلانی رحمۃ اللہ علیہ اپنے وقت کے بلند پایہ علمی ، ادبی ، سیاسی و روحانی شخصیت تھے ۔