مردوں کو ایصال ثواب پہنچنے کا مسئلہ

Title:      مردوں کو ایصال ثواب پہنچنے کا مسئلہ
Categories:      کُتب
BookID:      31
Authors:      فقیر سید مؒحمد امیر شاہ قادری گیلانیؒ
ISBN-10(13):      98765432122345
Publisher:      مکتبہ الحسن
Publication date:      1976
Edition:      طبع اوّل
Number of pages:      46
Language:      Not specified
Price:      0.00
Rating:      0 
Picture:      cover
Ebook:      Download ebook1.pdf
Description:     


مردوں کو ایصال ثواب پہنچانا
مردوں کو ثواب 
پہنچنے کا مسئلہ
مقدمہ 
از حضرت علامہ مفتی سرحد مولانا بالفضل اولیٰناسیّد مُبارک شاہ صاحب گیلانی 
خطیب مرکزی جامع مسجد مہابت خان پشاور و ڈِسٹرکٹ خطیب ضلع پشاور
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِط
الحمد ﷲ الذی شھدت بوحد انیتہٖ جمیع الموجودات والصلٰوۃ والسلام علی عبدہٖ و رسولہ صاحب المعجزات الواضحات وعلٰی اٰلہٖ و اصحابہٖ
ذوی الکرامات و الخصوصیات مادامت الارض والسموات-- اما بعد
جس طرح دین اسلام کے عقائد حقہ کو ہمیشہ سے ہر دور میں باطل عقائد کی قوتوں سے واسطہ پڑاہے۔ اس کے ماننے والوں پر آزمائش و ابتلاء کے ایسے ایسے ہلاکت خیز وقت آئے جبکہ خدا کی اس سر زمین پر چند راست باز انسانوں کے سوا اُس کا کہیں نشیمن نہ تھا۔ کبھی اس پر مامونی طاقت کے تاریک بادل چھائے کبھی حجا جی غبار، کبھی خوارج کی شورش نے اس پر یلغار کی اور کبھی رفض کے باطل عقائد کی قوت نے اس کو مٹانے کی کوششیں کیں مگر آخر کار بمو جب فرمان الحق یَعْلُوْا وَلَا یُعَلٰی تمام مخالف طاقتیں مٹ گئیں حق حق رہا اور باطل باطل۔
ٹھیک اسی طرح آج کل اصلاحِ معاشرہ کے نام پر دین و عقائد کے خود ساختہ مصلحین کا ایک طاقتور گروہ ابھرا ہے جو امت کے سادہ لوح حنفی عوام کو اکابرینِ سلف کی صحیح راہ سے مذہب اور اصلاح کے نام پر دھوکہ اور فریب دے کر انہیں پاک عقائد سے بدظن و روگرداں کرنے میں شب و روز سرگرم عمل رہتا ہے اورآئمہ اسلام و فقہائے کرام کے فروعی اختلافات کو بنیادی حیثیت دے کر ان کے اذہان اور دلوں کو مسخ کرنا اپنا ایمان اور دین کی عظیم خدمت یقین کرتا ہے--- فَضَلُّوْا اوَاَضَلُّوْا۔
حالانکہ قرآنِ پاک احادیث طیبات کی واضح تشریحات اور روشنی میں متقدمین و متاخرین علمائے اسلام اورآئمہ دین کا اِس بات اور امر پر کامل اتفاق اور اجماع ہے کہ ہر قسم کے صدقات و خیرات تمام کے نفلی اور بنیادی قسم کے مالی و بدنی عبادات تلاوت قرآن احادیث طیبات نیک اذکار اور دعوات کا اجر و ثواب لازمی طورپر اموات (مردوں) کو پہنچتا ہے۔ اس مسلّم حقیقت سے بحیثیت مسلمان جو شخص جس شکل میں بھی انکار کرے تو فی الواقع اس سے زیادہ تنگ دِل، کورچشم متعصّب کوئی نہیں ہو سکتا۔
یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس پر دِل و جان سے ہر حنفی اور سنی مسلمان کا ایمان ہونا لازمی ہے۔ خدائے عزوجل بزرگ و برتر کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ عقائد حقہ سے بیگا نگی اور بعد اس دور میں بھی ارتداد و الحاد کی تیز و تند ہواؤں میں بھی مایوسیوں اور نامرادی کی اس عالمگیر تاریکیوں میں بھی (جو آج چاروں طرف پھیلی ہوئی ہیں) ایک صالح اور روشن قلب رکھنے والے مردِحق کیلئے کامرانی اور اقبال مندی کی روشنیاں برابر چمک رہی ہیں۔
کسے کہ محرم باد صبا است می داند
?کہ باوجود خزاں بوئے یاسمین دارد
–میری مراد صالح روشن قلب والے مردِحق، ساداتِ پشاور کی معروف رُحانی اور صاحب علم و عرفان شخصیت محترم عزیز القدر الحاج آغہ سیّد محمد امیر شاہ سلمہ اﷲ تعالیٰ کی ذات سے ہے جو اپنے دِل اور پاک طبیعت میں اس امت مرحومہ کیلئے اسلاف کے صحیح راہ پر چلنے اور عقائد حقہ پر مضبوطی سے قائم اور وابستہ رہنے کی بے پناہ امنگ اور تڑپ رکھے ہوئے ہے۔ 
اﷲ کرے زورِ علم و قلم اور زیادہ 
موصوف نے کتابِ الٰہی ارشادات ِ نبوی علیہ التحیۃ والسلام مفسرین کرام محدثین عظام اور تمام متقدمین و متاخرین، فقہائے اسلام کے معتمد فتاوؤں اور مستند کتابوں سے امت کے اِس دارِ فانی سے رفتگاں (مردوں) کے نام اور ارواح ہر قسم کے نیک دعوات اذکار و تلاوتِ قرآنِ پاک وغیرہ صدقات و خیرات نیز اُن کی طرف سے بدلے میں مالی و بدنی فرضی اور نفلی عبادات کے ادا کرنے کا ثواب اور اجر ان تک لازمی طور پر ملنا اور پہنچنا جس مؤثر انداز میں پیش فرمایاہے اور تمام امت پر احسان کیا ہے، جواباً اس کے بدلہ میں ان کو دِل کی گہرایوں سے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے بارگاہِ ایزدی میں اُن کے حق میں مخلصانہ دست بدُعا ہوں۔
کہ در خاندان فضل چراغے بہ نزد ما
?یا رب نگہ دار تو از بادِ صرصرش 
Mفجزاہ اﷲ احسن الجزاء فی الدین والدنیا 
فاضل ممدوح کی یہ تحریر نہایت سلیس مؤثر مدلل عالمانہ اور عام فہم شان کی حامل ہے جس کا اگرچہ سر تا پا سر چشمہ اکابرین سلف کا ماخذ ہے مگر اس کا انداز و پیرایۂ بیان نرالا اور ترتیب دلائل جُدا گانہ طرز پر ہے۔جن منکرین و معاندین کے دل و دماغ اکابرین سلف سے فطرتاً متنفر ہیں یا وہ لوگ جو اسلاف کے ہر عمل اور ارشاد کو حرام و ناجائز بتلا کر اس پر بدعت سیۂ کا نا پاک لیبل چسپاں کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں اُمید نہیں کہ وہ یہ تحریر قبول کریں گے، مگر بہت اُمید ہے کہ بہت سے وہ دِل و دماغ جو راہِ حق کے متلاشی ہیں یا اگر شکوک و اوہام کے شکار ہو چکے ہیں لیکن حقائق کے واضح ہونے پر اُن کے صحیح اور سالم قلوب راہِ راست پر آجائیں گے، ضرور بالضرور مستفید ہوں گے ۔ وما ذالک علی اﷲ بعزیز
آخر میں ہماری دعا ہے کہ قادرِ توانا ذ والجلال وحدہ لا شریک ہمارے آقا و مولیٰ سرورِ کائنات رحمت للعالمین شہنشاہ کونینکے صدقہ اور برکت ہمیں اپنی مرضیات کی عطا فرمائے، اسلاف کی راہِ مستقیم پررکھے اور اولیاء امت کی تقلید کا جذبہ نصیب فرمائے۔
 اللّٰھم ارنا الحق و ارزقنا اتباعہ و ارنا البا طل باطلاً و ارزقنا اجتنابہ برحمتک یا رب العٰلمین و صلی اﷲ تعالٰیٰ علٰی خیر خلقہٖ محُمّدٍ و اٰ لہٖ و اصحابہٖ اجمعین-
خادم سادات و علماءِ حقانی 
سیّد مبارک شاہ گیلانی
غفر اﷲ لہٗ ولوالدیہ ،بھانہ ماڑی پشاورمورخہ ۱۴ دسمبر ۱۹۷۶؁ ء

Joomla Book Library, by OrdaSoft!
JSN Epic is designed by JoomlaShine.com

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries