تذکرہ علماء مشائخ سرحد جلد اوّل

Title:      تذکرہ علماء مشائخ سرحد جلد اوّل
Categories:      تذاکیر
BookID:      19
Authors:      فقیر سید مؒحمد امیر شاہ قادری گیلانیؒ
ISBN-10(13):      7896543211234
Publisher:      مکتبہ الحسن
Publication date:      1964
Edition:      طبع دوم
Number of pages:      291
Language:      Not specified
Price:      0.00
Rating:      0 
Picture:      cover
Ebook:      Download ebook1.pdf
Description:     


تذکرہ 
علماء و مشائخ سرحد 

فقیر ) محمد امیر شاہ قادری)
سجادہ نشین) یکہ توت پشاور)

مکتبہ الحسن کوچہ آقہ پیر جانؒ  یکہ توت پشاور
(دیبا چہ(طبع دوم

الحمد للہ ثم الحمد للہ کہ ’’ تذکرہ علماء و مشائخ سرحد ‘‘ (جلداوّل) کی دوسری اشاعت قارئین کے ہاتھوں
میں آرہی ہے۔ یہ کتاب پہلی بار ۱۹۶۴؁ء میں ملک دین محمد پریس لاہور سے طبع ہو کر عظیم پبلشنگ ہاؤس خیبر بازار پشاورسے شائع ہوئی جو کہ تاریخ ، دینی اور علمی حلقوں میں بہت ہی زیادہ قبولیت کی نظر سے دیکھی گئی اور تقریباً ایک برس کے اندر اندر فروخت ہو کر بالکل باپید ہوگئی۔

اس کتاب کو اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنے پیارے محبوب نبی کریم ﷺ کے صدقے میں مآخذ کے اعلیٰ مقام سے نوازا اور پاکستان کے فضلاء ، علماء اور مؤرخین نے اس کی دوبارہ اشاعت پر بہت زیادہ توجہ دلائی۔ اس فقیر کو کتاب کی روز افزوں طلب پر احساس تھا کہ اس سے دوبارہ شائع کیا جائے تاکہ سرحد کے علماء و مشائخ کی پاکیز ہ زندگی سے خواص اور عوام کماحقہ مستفیض ہو سکیں۔ لیکن اس ’’ تذکرہ علماء و مشائخ کی دوسری جلد(جس میں ہزارہ ، مردان اور ضلع پشاور کے علماء و مشائخ کاذکر تھا) کی اشاعت میں مصروف ہوگیا جس کی بدولت پہلی جلد کی دوبارہ اشاعت تعویق میں پڑ گئی ۔ قارئین جانتے ہیں کہ مسودہ کا بیضہ کرنا پھر صوبہ سرحد کی سنگلاخ زمین میں کتابت کے گونا گوں مسائل سے عہدہ برآ ہو نا ، نیز طباعت کے افق کو چھو کر کتاب کو قارئین کے ہاتھوں تک پہنچانا کتنا کٹھن اور مشکل کام ہے۔ اللہ تعالیٰ کی توفیق اور پیارے محبوب حضورنبی کریم ﷺ کی نظر عنایت سے اس کتاب کی دوسری جلد ۱۹۷۲؁ء میں منظر عام پر آئی۔ علماء و مشائخ کے مستند حالات زندگی پڑھنے والے حضرات کے سامنے اب اس کتاب کی پہلی جلد دوبارہ پیش کی جارہی ہے یہ فقیر اس ضمن میں ان تمام شائقین علم و ادب اور تاریخ و سوانخ کا انتہائی صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس کوشش کو شاندار طریقہ پر شرف قبولیت بخشا۔ نیز اس سلسلے میں اپنے مخلص اور محترم دوست جناب الحاج منظور الٰہی صاحب قادری زونل چیف سٹی ڈویژن یو۔ بی ایل خلف الرشید جناب کرم الٰہی صاحب قادری مدظلہ کا بھی شکر گزار ہے جنہوں نے اس اشاعت کے جملہ مصارف برداشت کئے۔ اللہ تعالیٰ موصوف کو عزت و کامرانی سے نوازے ۔ آمین ثم آمین

فقیر) محمد امیر شاہ قادری گیلانی)


یکہ توت پشاور شہر

 

Joomla Book Library, by OrdaSoft!
JSN Epic is designed by JoomlaShine.com

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries