alameer-image-list
khtam-nabuwat.jpeg
raises.png
gunbads-madina.jpg
اقوال حضرت غوث اعظم رحمتہ اللہ علیہ
عمل صالح وہ ہے جس پر لوگوں کی ثنا کی امید نہ رکھی جائے ۔
۔مصیبتوں کو چھپائو اس سے قرب حق نصیب ہوگا ۔
۔حیات کا دروازہ جب تک کھلا ہے غنیمت جانو وہ جلد ہی تم سے بند کیا جائے گا اور نیکی کے کاموں کو جب تک تمہیں قدرت ہے غنیمت سمجھو۔
جو شخص اپنے نفس کا اچھی طرح سے معلم نہیں ہو سکتا وہ دوسروں کا کس طرح ہوگا۔
۔جو خدا سے واقف ہو جاتا ہے وہ مخلوق کے سامنے متواضع ہو جاتا ہے ۔
۔خالق کا مقرب وہی بنتا ہے جو مخلوق پر شفقت کرتا ہے ۔
۔اگر تو نے اللہ بھی بہ آواز بلند کیا ہے تو اس کی بھی تجھ سے باز پرس ہوگی۔
۔تجھ جیسا ہزاروں کو دنیا نے موٹا تازہ کیا ہے اور پھر نگل گئی ۔
۔تیرے سب سے بڑے دشمن تیرے برے ہمنشین ہیں ۔
۔شکستہ قبروں پر غور کر کہ کیسے کیسے حسینوں کی مٹی خراب ہو رہی ہے
۔وہ رزق کی فراخی جس پر شکر نہ ہو اور وہ معاش کی تنگی جس پر صبر نہ ہو فتنہ بھی بن جاتی ہے۔